گھر میں کریمی کافی بنانے کا طریقہ

ایک پیالے میں 2   چمچ انسٹنٹ کافی،  چمچ چینی اور 2  چمچ گرم پانی ڈالیں۔

اب اسے ہینڈ مکسر سے اس وقت تک پیٹیں جب تک کہ یہ گاڑھا اور کریمی جھاگ نہ بن جائے۔

اب ایک کپ میں آدھا کپ گرم دودھ ڈالیں اور اوپر تیار فوم ڈال دیں۔

اب اسے چمچ کی مدد سے آہستہ آہستہ مکس کریں۔ اوپر کافی پاؤڈر چھڑکیں۔

آپ کی کریمی فوم کافی تیار ہے۔

گرم گرم سرو کریں اور سیزن کا لطف اٹھائیں۔

اس آسان نسخے سے آپ گھر پر کافی شاپ جیسی کریمی کافی بنا سکتے ہیں۔