میکسویل-وارنر کی ریکارڈ توڑ اننگ مچایا کہرام

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں مسلسل دو شکستوں کے ساتھ آغاز کرنے والی آسٹریلوی ٹیم نے نیدرلینڈ کے خلاف بڑی جیت درج کی۔

ڈیوڈ وارنر اور گلین میکسویل کی طوفانی ریکارڈ توڑ سنچریوں کے دم پر ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں پر 399 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔

بڑے ہدف کے سامنے نیدرلینڈ کی ٹیم بری طرح سمٹ گئی اور پوری ٹیم 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

تین سو نو  رنز کے بڑے مارجن سے جیت کر آسٹریلیا نے ورلڈ کپ میں رنز کے لحاظ سے سب سے بڑی جیت کا ریکارڈ اپنے نام کر ڈالا۔

آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 400 رنز کے بڑے ہدف کا تعاقب کرنے آئی نیدرلینڈ کی ٹیم کو شروع میں ہی زبردست دھچکے کا سامنا کرنا پڑا۔

سو رنز بنانے سے پہلے ہی نیدرلینڈ کی ٹیم 7 وکٹیں گنوا چکی تھی۔ آسٹریلیا کے تمام بولرز نے وکٹیں حاصل کیں۔

مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ، پیٹ کمنز، مچل مارش اور ایڈم زمپا نے وکٹیں اپنے اپنے کھاتے میں ڈالیں۔

نیدرلینڈ کے خلاف میچ میں آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر نے پہلے دھماکہ خیز سنچری اسکور کی اور پھر گلین میکسویل کا طوفان آگیا۔

مزید اسٹوریز کے لیے لنک پر کلک کریے