کچھ غذائیں ابال کر کھانے سے دوگنا فائدہ دیتی ہے

ہمارا کھانا ہمیں دن بھر توانا رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ آپ جو کھاتے ہیں وہی آپ کو دن بھر محسوس ہوتا ہے۔

بہت سی چیزیں ایسی ہیں جنہیں بنانے کا صحیح طریقہ ہم نہیں جانتے۔ اس لیے ان چیزوں کے استعمال سے ہمیں مناسب غذائیت نہیں ملتی۔

آپ کو جان کر حیرت ہوگی لیکن کچھ سبزیاں اور غذائیں جب بھوننے  کے بجائے ابال کر کھائی جائیں تو زیادہ فائدے دیتی ہیں۔

بہت سے لوگ انڈے کچے یا تلے ہوئے کھاتے ہیں، لیکن انہیں ابالنا  زیادہ صحت بخش آپشن بنا دیتا ہے۔

آلو کو بھوننے کے بجائے اسے چھلکے کے ساتھ ابال کر کھانے کے زیادہ فائدے ہیں کیونکہ ایسا کرنے سے اس میں موجود وٹامنز ختم نہیں ہوتے اور اس سے کیلوریز بھی کم ہوتی ہیں۔

ابلے ہوئے شکرقندی کھانے سے اس میں موجود بیٹا کیروٹین محفوظ رہتا ہے۔

سبز پھلیاں ابالنے سے اس میں حل پذیر ریشہ بڑھ جاتا ہے۔ یہ فائبر کولیسٹرول کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

دالوں کو ابال کر کھانے سے اس میں موجود تیزابیت ختم ہو جاتی ہے۔ 

اس سے کولیسٹرول کو کم کرنے، بلڈ پریشر کے توازن کو برقرار رکھنے اور وزن کو منظم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

اگر آپ پالک کو ابال کر کھاتے ہیں تو یہ آپ کی صحت کو بہت سے فوائد فراہم کرے گا۔ جسم میں پروٹین، آئرن اور کیلشیم جیسے غذائی اجزا کی کمی کو پورا کر سکتا ہے۔

اگر آپ اسے ابال کر کھائیں تو آپ کی صحت کو مزید فوائد حاصل ہوتے ہیں۔