اگر آپ پستے زیادہ مقدار میں لے رہے ہیں تو ہوشیار رہیں

پستہ خشک میوہ جات میں سب سے لذیذ گری دار میوے میں سے ایک ہے۔ اس کے علاوہ یہ کئی طرح سے صحت کو بھی فائدہ دیتا ہے۔

پستہ ایک مقبول ترین غذا ہے، جو چاکلیٹ، کینڈی، مٹھائی اور بہت سی ڈشوں میں استعمال ہوتی ہے۔

پستے کے فوائد سے تو آپ ضرور واقف ہوں گے لیکن کیا آپ اس کے نقصانات کے بارے میں جانتے ہیں؟

بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کے لیے پستے سوٹ نہیں کرتے جب کہ بہت زیادہ کھانا ان کی صحت کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے۔

آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ کن لوگوں کو روزانہ پستے کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

جو لوگ گردے کی بیماری میں مبتلا ہیں وہ اپنی خوراک میں پستے کے استعمال سے گریز کریں۔

پستے زیادہ مقدار میں کھانے سے وزن بڑھ سکتا ہے۔ دراصل پستے میں کیلوریز کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔

اگر آپ پستے کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں تو یہ آپ کے نظام انہضام میں مسائل پیدا کر سکتا ہے۔

جب آپ بہت زیادہ پستے کھاتے ہیں، تو یہ خارش، سوجن اور یہاں تک کہ انفیلیکسس سے متعلق علامات کا سبب بن سکتا ہے۔

وہ لوگ جو بلڈ پریشر کے مریض ہیں خاص طور پر اسے کھانے سے گریز کریں۔ اس میں نمک کی زیادتی ہوتی ہے جس کی وجہ سے دل کی بیماریوں کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

یہ خشک میوہ ہر کسی کو سوٹ نہیں کرتا۔ ایسی حالت میں اسے کھانے سے آپ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔