یوٹیوبرایلوش یادوگرفتار، سانپ کےزہر کے مشتبہ استعمال کاہےمعاملہ

نوئیڈا پولیس نے اتوار کو یوٹیوبرایلوش یادو کو یہاں ایک پارٹی میں نشہ کے لیے سانپ کے زہر کے مشتبہ استعمال کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کیا۔

نوئیڈا پولیس کے اعلیٰ حکام نے یہ معلومات فراہم کیں۔ ایلوش یادیو ان چھ ملزمین میں سے ایک ہے جنہیں گزشتہ سال 3 نومبر کو نوئیڈاکے سیکٹر-49 پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا تھا۔

حکام نے بتایا کہ پانچ دیگر ملزمین کو گرفتار کیا گیا تھالیکن وہ فی الحال ضمانت پر باہر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ مقدمہ جنگلی حیات کے تحفظ کے ایکٹ 1972 اور تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 120B کے تحت مجرمانہ سازش سے متعلق درج کیا گیا ہے۔

پیپلز انسٹی ٹیوٹ فار اینیملز نے کوتوالی سیکٹر 49 میں ایلوش یادو سمیت چھ لوگوں کے خلاف سانپ کا زہر سپلائی کرنے کا مقدمہ درج کیا تھا۔

اس کے بعد پولیس نے اس معاملے میں پانچ افراد کو گرفتار کیا تھا اور ان سے پانچ ’کوبرا ‘ سمیت نو سانپوں کو آزاد کرایا گیا تھا۔

اب پولیس نے اس معاملے میں ایلوش یادو کو گرفتار کر لیا ہے۔ تاہم اس معاملہ پولیس اسٹیشن سیکٹر ۴۹ سے پولیس اسٹیشن سیکٹر-20 کو متنقل کردیاگیا ہے۔

نوئیڈا زون کے اے ڈی سی پی منیش کمار مشرا نے بتایا کہ پولیس نے ایلوش یادو کو گرفتار کر لیا ہے اور اسے گریٹر نوئیڈا کے سورج پور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش کیا گیاہے۔

اس کے استعمال سے آپ کو ایک ہفتے کے اندر فوائد نظر آئیں گے۔